منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

میرا گھر ہاؤسنگ سکیم: حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 22  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت ’’ میرا پاکستان، میرا گھر سکیم ‘‘ جاری رکھے گی،

فنانس ڈویژن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان اس وقت سکیم کو از سرنو تشکیل دینے پر کام کر رہے ہیں اور اسے جلد نافذ کر دیا جائے گا۔ جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک میں اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میرا پاکستان ، میرا گھر سکیم کو ان تمام لوگوں کے لئے جاری رکھے گی

جن کی قرض کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں اور جنہوں نے ایڈوانسز (بیعانہ ) ادا کئے ہیں، ہم بینکوں سے بھی کہیں گے

کہ وہ شرح سود کو کم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کو حکومت نئے سرے سے بہتر طریقے سے متعارف کرانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے،

ہم ابھی بھی سکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنانے کے لئے اس کی تشکیل کے عمل میں ہیں،اس نظر ثانی شدہ سکیم کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے ذریعے عام لوگوں کی جانب سے پہلے سے کی گئی سرمایہ کاری محفوظ رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…