کراچی (این این آئی)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے 23 سے 26 جولائی کے دوران مون سون کا مضبوط اسپیل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون ہواں کا طاقتور سلسلہ آج رات سے سندھ پر اثرانداز ہوگا جس کیتحت 23 سے 26 جولائی تک سندھ میں تیز اور کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے
جب کہ بالائی سندھ میں 27 جولائی تک بارش کا امکان رہے گا۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے دوران تیز بارش کا امکان ہے
جس دوران شہر میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون کے سسٹم کی شدت زیادہ ہے
اور سسٹم کا زیادہ حصہ زمین پر ہے، زمین پر موجود مون سون کے سسٹم کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے آنے والی نم ہواں سے سسٹم کو سپورٹ ملیگی جس کے بعد آگے بڑھتے ہوئے بلوچستان، عمان اور ایران پر بھی یہ سسٹم اثرانداز ہوگا۔