اسلام آباد (این این آئی) 5 غیر ملکی خواتین کوہِ پیماں نے بھی کے ٹوسر کر لیا۔افسانے حسامی فرد کے ٹو سر کرنے والی پہلی ایرانی کوہ پیما بن گئیں۔
افسانے حسامی فرد نے جمعہ کی صبح6 بج کر 45 منٹ پر کے ٹو سر کیا ہے۔سعودی عرب کی نیلی عطار نے بھی کے ٹو سر کر لیا،
نیلی کے ٹو سر کرنے والی پہلی عرب خاتون ہیں۔ناروے کی کرسٹن ہریلا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئیں، انہوں نے 3 ماہ میں آٹھویں ایٹ تھاوزنڈر کو سر کیا ہے۔
کرسٹن ہریلا 6 ماہ کے اندر تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنا چاہتی ہیں۔ادھر امریکی خاتون کوہ پیما کرسٹن بینیٹ اور کینیڈا کی لیلیا آئیوا نووسکیا نے
بھی کے ٹو سر کر لیا۔ناروے کے فرینک لوک بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسری جانب نیپال سے تعلق رکھنے والے 7 مانٹین گائیڈز بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔