کراچی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ون ڈے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی اخبار کو دیئے گئے
انٹرویو میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ حکام کو 50 اوورز کے میچز ختم کرنے پر غور کرنا چاہیے، بحیثیت کمنٹیٹر بھی
مجھے اب ون ڈے کرکٹ طویل لگتی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ موجودہ دور میں زیادہ تر کھلاڑی ٹی20 اور ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کررہے ہیں،
اس لیے مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو ون ڈے کا کلینڈر ختم کردینا چاہیے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ محض 4 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے
جبکہ دنیا بھر میں لیگز کے ذریعے بھی کرکٹرز پیسہ کماسکتے ہیں،
آپ نے دیکھا انگگلینڈ بہترین آل رانڈر بین اسٹوکس حال ہی میں ون ڈے سے ریٹائر ہوگئے جو افسوس ناک ہے لیکن میں ان سے متفق ہوں۔