اسلام آباد (آن لائن ) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلحکومت میں نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردی ہے ،مجموعی طور پر 101یونین کونسل تشکیل دئیے گئے ہیں میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقادکے حوالے سے حلقہ بندیوں کے
شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کردہ حلقہ بندی کمیٹی نے آج حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی ہے۔ جس کے مطابق اسلام آباد میں 101 یونین کونسلیں 606جنرل اور202خواتین وارڈز بنائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ابتدائی کام مکمل کرنے کے بعد 101نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردی گئی ہے جس کے مطابق ہر یونین کونسل میں 6 جنرل وارڈز اور 2 خواتین کے وارڈز بنائے گئے ہیں۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 23 جولائی سے 7 اگست تک دائر کیے جا سکتے ہیںجس کیلئے ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی کو حلقہ بندی اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے جو تجاویز اور اعتراضات پر سماعت کرے گا حلقہ بندی اتھارٹی 22 اگست تک تجاویز اور اعتراضات کو نمٹائے گی یونین کونسلوں اور وارڈ کی حلقہ بندی کی حتمی فہرست 26 اگست 2022 کو شائع کی جائے گی۔