سرگودھا(این این آئی)سرگودھا اور گردونواح سمیت ریجن میں شدید بارشوں کے باعث برساتی نالہ میں ڈوب کر تین بہنیں جاںبحق ہو گئیں
جن کی نعشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں جن کے ایک ساتھ جنازے اٹھنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔
سرگودھا اور گردونواح سمیت ریجن بھر میں شدید بارشوں کے باعث برساتی نالے بھر گے اس دوران ریجن کے علاقہ عیسیٰ خیل کے
گاؤں اعوانوالہ میں برساتی نالہ میں 14 سالہ بہن کو بچاتے ہوئے دوسری 17 اور 23 سالہ دو بہنیں بھی ڈوب گئیں جس کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کر کے
تینوں نعشوں کو تلاش کر کے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا
جن کے ایک ساتھ جنازے اٹھے تو علاقہ میں کہرام مچ گیا اور انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا ہے ۔