لاہور(این این آئی)مسلم(ق) کے مبینہ سپورٹروں نے ظہور الٰہی روڈ پرچوہدری برادران کی رہائشگاہ کے باہر پہنچ کر آصف علی زرداری کے خلاف احتجاج کیا
، مشعل مظاہرین گو زرداری گو زرداری اور وزیر اعلی پرویز الٰہی کے نعرے لگا تے رہے۔
چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت نہ کرنے کے خط کی اطلاع پر مبینہ طو رپر مسلم لیگ (ق) کے سپورٹرز
ظہو رالٰہی روڈ پر چوہدری برادران کی رہائشگاہ کے باہر پہنچ گئے اورگو زردار ی گو کے نعرے لگائے۔ مبینہ طو رپر (ق) سے وابستگی رکھنے والے مشتعل کارکنوں نے کہا کہ
آصف زرداری کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پنجاب کو بھی سندھ بنا دیں۔احتجاج کے باعث ظہور الٰہی پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔