اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کھیل پلٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان نیازی ایکس ، وائے کا رونا روتا رہا ، Zنے گیم ڈال دی ہے ۔ قبل ازیں مریم نواز نے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اب کھیل کے اصول سب کیلئے یکساں ہوں گے۔مریم نواز کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کیے گئے سلوک کو نہیں بھولی، اب کھیل کے اصول سب کیلئے یکساں ہوں گے۔
نواز شریف نے کھیل پلٹ دیا
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharIf08) July 22, 2022
نیازی X , Y کا رونا روتا رہا Z نے گیم ڈال دی ?
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharIf08) July 22, 2022