لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) رکن صوبائی اسمبلی عظمی زعیم قادری کورونا کی علامات کی وجہ سے کورونا کی حفاظتی کٹ پہنچ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گئیں۔کورونا علامات کے باعث عظمی زعیم قادری حفاظتی کٹ پہنچیں جب وزیراعلی کے انتخاب میں اپنا حق رائے دہی
استعمال کرنے پہنچیں تو سب حیران ہوگئے۔ عظمیٰ زعیم قادری اراکین اسمبلی سے فاصلے پر بیٹھیں۔ساتھی اراکین اسمبلی ان سے ان کی صحت بارے بھی دریافت کرتے رہے۔واضح رہے کہ چوہدری شجاعت نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ق لیگ کے اراکین ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیں گے۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت نے کہہ دیا ہے عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا کہ مجھ سے ٹیلیفونک گفتگو میں مونس الٰہی نے کہاکہ میں ماموں کے پاس گیا تھا اور انہوں نے ویڈیوپیغام ریکارڈ کرنے سے انکارکیا اور کہا کہ عمران خان کیامیدوارکی حمایت نہیں کروں گا۔مونس الٰہی نے کہاکہ میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے اور زرداری جیت گئے۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت سے قبل مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔