اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ پنجاب میں جس کی اکثریت ہو اسے حکومت کا موقع ملنا چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آج کے بعد پنجاب کے سیاسی حالات بہتر ہوجائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت ملک کی بہتر ی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں یہ بھی امید ہے کہ پنجاب کی نئی حکومت اسمبلی کی مدت پوری کروائے گی۔ انہوںنے کہاکہ اگر اسمبلی کی مدت پوری نہ کی گئی تو ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں 185سے زائد سیٹیں لیکر منتخب ہوں گے۔