منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

شادی کارڈ خراب ڈیزائن کرنے پر دلہن نے دوستی ختم کر دی

datetime 22  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)شادی کارڈ خراب ڈیزائن کرنے پر ہونے والی دلہن نے اپنے گرافک ڈیزائنر دوست سے دوستی ختم کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے شادی کے کارڈ کی تصویر پوسٹ کی ہے

جو انہوں نے شادی میں اضافی اخراجات کے باعث پیسے بچانے کی خاطر اپنے گرافک ڈیزائنر دوست سے ڈیزائن کروایا تھا۔رپورٹ کے مطابق ہونے والی دلہن کا کہنا تھا کہ شادی سے چند دن قبل انتہائی سادگی سے ڈیزائن کیا ہوا شادی کارڈ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر تو میری والدہ کارڈ ڈیزائن کر سکتی ہیں، جنہیں اس کام میں کوئی مہارت حاصل نہیں۔مذکورہ خاتون نے کہا کہ شادی کارڈ کا یہ نمونہ دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ڈیزائنگ پر بالکل کام نہیں کیا گیا، بس سادہ سے کاغذ پر دعوت نامہ تحریر کر دیا گیا ہے۔ہونے والی دلہن کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے دوست کو پیسے دینے کا ارادہ کیا تھا لیکن کارڈ کے نمونے دیکھ کر ارادہ ترک کر دیا۔کئی سوشل میڈیا صارفین کا کمنٹس میں کہنا تھا کہ کارڈ کے بہتر ڈیزائن کے لیے تھوڑی رقم خرچ کرنی چاہیے تھی۔ایک صارف نے کہا کہ یہ کارڈ محبت سے نہیں بنایا گیا۔ایک اور صارف نے کہا کہ وہ اپنی شادی کا دعوت نامہ بنوانے کے لیے پیسے خرچ کر لیں گی لیکن کسی کو بھی کبھی فری میں ڈیزائن کرنے کا نہیں کہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…