منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے عوام کو ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی

datetime 22  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )23 سے26 جولائی کے دوران موسلادھاربارش کے باعث وسطی/جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، صوبہ سندھ اورمشرقی بلوچستان میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔ اس دوران کشمیر، گلیات، مری، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ،

استوراوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ وسطی/جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوااورمشرقی بلوچستان کے مقامی اوربرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی سندھ اورمشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ جنوبی پنجاب، سندھ، زیریں خیبرپختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ ہفتہ کے روز کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی سندھ اورمشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اورکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسدھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب:جھنگ 150، حافظ آباد120، خانیوال66، قصور61، رحیم یار خان 58، لاہور(تاج پورہ53، ائیرپورٹ 50، شاہی قلعہ42، شاہدارہ37،مغل پورہ25، گلشن راوی 23، سمن آباد ، جوہر ٹاون 20، لکشمی چوک، اپر مال15، گلبرک 13، مصری شاہ، ٹاون شپ 11، سٹی 08، پنجاب یونیورسٹی06، اقبال ٹاؤن 04)، کوٹ ادو54، لیہ43، اسلام آباد ( ائیرپورٹ 42، بوکرہ 39، زیروپوائینٹ 26، سید پور 19، گولڑہ 16)، فیصل آباد 38، سیالکوٹ ( سٹی 35، ائیرپورٹ 25ؔ)،

راولپنڈی ( چکلالہ33، شمس آباد 25)، ملتان ( ائیرپورٹ 32، سٹی13)، بھکر 32، سرگودھا31، ڈی جی خان 25، نارووال 24، گوجرانوالہ 22، مری 20، جہلم،منگلہ 18، خان پور 16، نورپورتھل 15، گجرات13، منڈی بہاوٰالدین 10، جوہرآباد 08، بہاولپور( ائیرپورٹ07سٹی 04)،

ٹوبہ ٹیک سنگھ 07، اٹک 03، بہاولنگر، ساہیوال01، سندھ : موہنجوداڑہ 58، روہڑی35، لاڑکانہ22، جیکب آباد09، سکرنڈ،دادو، سکھر03، شہید بینظر آباد 02، کراچی( گلشن حدید 02، کورنگی01)،ٹھٹہ01، خیبر پختونخوا: تخت بائی42، پشاور 38، بنوں 34،

ڈی آئی خان (ائیرپورٹ 13، سٹی 11)، باچا خان( ائیرپورٹ) 29،پارہ چنار، مالم جبہ 06، کاکول 01، کشمیر: کوٹلی 08، گڑھی دوپٹہ 06، راوالاکوٹ 02، بلوچستان :بارکھان 24، سبی میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…