منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

خاموشی سے نکاح کرنے والی عریشہ خان تصاویر وائرل ہونے پر بھڑک اٹھیں

datetime 22  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )نامور اداکارہ عریشہ رضی خان نے اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے پر فوٹو گرافر کمپنی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔اسٹوڈیو 86 نے سوشل میڈیا پر اداکارہ عریشہ کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جس کے بعد مداحوں کی جانب

اداکارہ کو ان کی نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔اداکارہ نے نکاح کے موقع پر چاندی کے زیورات کے ساتھ پیچ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا تاہم نکاح کی تقریب میں صرف خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔دوسری جانب اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ جیسا کے آپ لوگوں نے میرے نکاح کی وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھی ہے یہ ایک نجی تقریب تھی ۔اداکارہ نے فوٹوگرافر کمپنی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک اور دل دکھانے والی حرکت ہے جنہوں نے میرے نکاح کی ویڈیو میری اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی حالانکہ وہ جانتے تھے کہ یہ ایک نجی تقریب ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ فوٹوگرافر کمپنی نے صرف تھوڑی سے مشہوری اور ویوز کیلئے میرے اہل خانہ کے لمحات کو وائرل کردیا،میں اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کی تصاویر خود شیئر کرتی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ میری تصاویر میری اجازت کے بغیر شیئر کرے ۔اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ایسی کمپنی سے کوئی بھی کام نہ کروائیں جو آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے نجی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…