چانڈکا میڈیکل کالج میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نوشین کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی ، اہم انکشافات
لاڑکانہ(آن لائن) چانڈکا میڈیکل کالج میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نوشین کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی ،
اہم انکشافات۔تفصیلات کے مطابق چانڈ کا میڈیکل کالیج سے طالبہ کی پھندہ لگی لاش ملنے کے معاملے پر ڈاکٹرنوشین کاظمی
کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر نوشین کے کپڑوں ، جسم اور رسی سے کسی اور انسان کے
ڈین این اے نہیں ملے جبکہ کمرے، کپڑوں اور رسی سے ملنے والے بال بھی ڈاکٹر نوشین کے ہیں۔رپورٹ میں کہا ہے کہ
ڈاکٹر نوشین کے جسم اور کپڑوں سے کوئی مردانہ جزے نہیں ملے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے رپورٹ جوڈیشل انکوائری
کرنے والے جج کی عدالت میں جمع کروادی ہے۔اس سے قبل لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے مرد ڈی این اے موجود ہونے
کی رپورٹ جاری کی تھی اور انکشاف ہوا تھا کہ ڈاکٹر نوشین اور 2019 میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نمرتا چندانی کے
جسم اور کپڑوں سے ملنے والے خون کے نمونے میچ کرگئے۔یاد رہے گزشتہ سال 24نومبر کو ڈاکٹر نوشین کی پھندہ لگی لاش ہاسٹل سے ملی تھی ،
جس کے بعد وائس چانسلر بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی درخواست پرجوڈیشل انکوائری کرائی گئی۔