وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی، انتہائی افسوسناک واقعہ
لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی،
رکن اسمبلی ندیم عباس بارا کو آگ بجھانے کی کوشش کے دوران کرنٹ بھی لگا ۔لاہور میں تحریک انصاف کے ارکان ایک ہوٹل میں موجود ہیں،
ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی ، آگ ڈرائیر مشین جلنے سے لگی۔آگ لگنے کا واقعہ
رکن اسمبلی ندیم عباس بارا کے کمرے میں پیش آیا ، رکن اسمبلی سوئے ہوئے تھے اور جلنے کی بو پر بیدار ہوئے ،
آگ کے باعث کمرے میں دھواں بھر گیا۔رکن اسمبلی کو پانی پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کے دوران کرنٹ بھی لگا ،
رکن اسمبلی دھویں سے بھرے کمرے میں اسمبلی کارڈ ڈھونڈنے بھاگ پڑے۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی ندیم عباس بارا نے کہا کہ کمرے سے فوری کارڈ تلاش کیا ، بغیر کارڈ ووٹ ہی کاسٹ نہیں ہونا تھا اس لیے بھاگا۔