لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی ایک اور رکن اسمبلی نے مسلم لیگ (ق) پر پیسوں کی پیشکش کرنے کا الزام عائد کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رکنِ پنجاب اسمبلی سنبل مالک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مسلم لیگ (ق) کی جانب سے 40 کروڑ روپے کی ا?فر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے کسی جاننے والے کی جانب سے پیغام بھیجا گیا، جس کا نام وہ وقت ا?نے پر بتائیں گی۔سنبل مالک نے یہ بھی کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ ہی دیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رکن کی جانب سے انہیں 10 کروڑ روپے کی پیشکش ملنے کا دعویٰ سامنے ا?یا تھا۔رکن پنجاب اسمبلی الیاس چنیوٹی کا کہنا تھا کہ انہیں مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کی طرف سے 10 کروڑ روپے کی آفر کی گئی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔