اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

لیگی ایم پی اے کی کڑی نگرانی، فون کا استعمال محدود کرنے کا حکم

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لیگی اور اتحادی ارکان اسمبلی کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور انہیں نجی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے، تمام ایم پی ایز کو فون کا استعمال محدود کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، ان کی نگرانی کے لئے لیگی کارکنوں

کو تعینات کیا گیا ہے، دوسری جانب سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کی اتحادی ہے اور تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے،ذوالفقارعلی بھٹو کا کارکن ہوں خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کا امیدوار ہونے پر پیسہ کیوں لگاؤں،حسن مرتضی ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے حسن مرتضی کی قیادت میں بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔جس میں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا کیا گیا اس موقع پر امیدوار حمزہ شہباز کو بھر پور سپورٹ کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کے لیے خود کو پیش کیا،مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا،میں پہلی دفعہ لاہور نہیں آیا، 3 ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا ابھی تو میں نے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں،مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب منتخب کروانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے،چودھری شجاعت حسین کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف شریف اور مریم نواز کو چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی نامزد کرنے کے لئے آمادہ کیا، چودھری پرویز الٰہی میرے ساتھ کمٹمنٹ کر کے عمران خان سے جا ملے،مسلم لیگ (ن)نے پرویزالٰہی کو وزیر اعلی بنانے کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹ پوری کی، میں کمٹمنٹ پوری کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…