اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اگر عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو میری اور پرویز الٰہی کی ذاتی لڑائی ہے، آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو خط لکھ دیا، حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیاست یا ذاتی دشمنی؟ آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کے ذریعہ چوہدری پرویز الٰہی کو کہا ہے کہ میں نے نواز شریف کو آپ کی وزارتِ اعلیٰ پر منایا اور آپ نے میرا شکریہ بھی ادا کیا

لیکن پھر آپ مجھے چھوڑ کر عمران خان سے مل گئے لہٰذا اب عمران خان کے امیدوار کو روکنا میری اخلاقی ذمہ داری ہے، ساتھ ہی حامد میر نے اپنے پروگرام کا ویڈیو کلپ بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کو اردو میں خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو پرویز الٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے لئے منایا پرویز الٰہی نے زرداری کا اس پر شکریہ بھی ادا کیا لیکن پھر عمران خان کے ساتھ مل گئے۔ آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر پرویز الٰہی نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو پھر میری اور آپ کی ذاتی لڑائی ہے۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو کا کارکن ہوں اس لیے خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور حمزہ شہباز کے وزارت اعلی کے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگاؤں۔بلاول ہاؤس میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کی قیادت میں ارکان سے ملاقات کے د وران آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کی اتحادی ہے اور تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے، ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کے لیے خود کو پیش کیا ہے، مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ لاہور نہیں آیا، 3 ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا، ابھی تو میں نے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں، حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب منتخب کروانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے جبکہ چوہدری شجاعت حسین کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی نامزد کرنے کے لیے آمادہ کیا۔شریک چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی میرے ساتھ کمٹمنٹ کر کے عمران خان سے جا ملے، مسلم لیگ ن نے پرویز الہی کو وزیر اعلی بنانے کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹ پوری کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…