لندن(این این آئی)برطانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل تہران میں آزادی س اپنی کارروائیاں کرتا ہے ،برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے اصلاح پسند سیاست دان نے انہیں بتایاکہ اسرائیل تہران میں آزادی سے اپنی کارروائیاں کر رہا ہے۔
انہی ذرائع نے مزید کہا کہ اسرائیل سے منسوب حالیہ حملوں اور ایرانی سرزمین پر کی جانے والی کارروائیوں کے بعد ایران کے اعلی حکومتی عہدیداروں کی اتھل پھتل کی جاتی رہی ہے۔ذرائع نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اسرائیل نے تہران میں ایک وسیع نظام قائم کیا ہے جو اسے پوری آزادی کے ساتھ آپریشن کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ اسرائیل، ایران کی اس پروپیگنڈے کو نشانہ بنا رہا ہے جس میں ایران یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ ایک محفوظ ملک ہے۔ایرانی رجیم میں موجود بنیاد پرست عناصر بھی اس حقیقت کا اعتراف کر رہے ہیں کہ اسرائیل سے منسوب کارروائیوں کے حوالے سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ اخبار نے اس سلسلے میں ایرانی حکام کے حالیہ بیانات جیسے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محمد علی جعفری کا حوالہ دیا ۔اخبار نے لکھا کہ حالیہ مہینوں میں اپنے ملک پر حملوں کی متعدد رپورٹوں کی وجہ سے کچھ عام ایرانی بھی خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔اخبار نے تہران کے بازار میں علی نامی ایک تاجر کے حوالے سے لکھا جس کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی گئی کہ اسرائیلیوں کو معلومات کون دیتا ہے؟۔ اس کا مطلب ہے کہ اسرائیل ایرانی نظام کے ندر گھس گئی ہے۔ اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ ہم خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے لیکن کون جانتا ہے؟ ، شاید یہ نظام تباہی کے مراحل میں ہے۔ اندر سے یہ سوویت یونین جیسا ہے۔