بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شدید گرمی ،لندن میں نوجوانوں نے دریائے ٹیمز میں چھلانگیں لگا کر نہر لاہور کی یاد تازہ کر دی

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) گرمی سے بے حال لندن میں نوجوانوں نے دریائے ٹیمز میں چھلانگیں لگا کر نہر لاہور کی یاد تازہ کر دی، اس سلسلے میں ٹک ٹاک کی ایک دل چسپ ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یورپ میں شدید گرمی کی لہر سے ٹھنڈے سمجھے جانے والے ممالک میں قیامت خیز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں، پرتگال اور اسپین میں 1700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں دو روز کی شدید گرمی کے بعد اب موسم خوش گوار ہوگیا ہے، گزشتہ روز درجہ حرارت 26 ڈگری تھا، جب کہ منگل کے روز پارہ 40 ڈگری سے اوپر جانے کی وجہ سے ریلوے نظام بھی بحال نہیں ہو سکا تھا۔لندن میں منچلے دریاے ٹیمز میں نہا کر گرمی سے مقابلہ کرتے رہے، کئی منچلوں نے قلابازیاں لگا کر کرتب بھی دکھائے اور مشہور لندن برج سے دریا میں چھلانگیں لگائیں، جس سے لاہور کینال میں نوجوانوں کے نہانے کی یاد تازہ ہو گئی۔تاہم، رچمنڈ کونسل کے رہنما گیرتھ رابرٹس نے گزشتہ روز ہیمپٹن میں ٹیمز میں ایک نوجوان لڑکے کے ڈوب کر مرنے کے الم ناک واقعے کے بعد دریا میں چھلانگ لگانے کے خطرات کے بارے میں انتباہ بھی جاری کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…