منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن لڑنے والے سابق ایم پی اے افتخار بلوچ کی چھترول ، ویڈیو وائرل

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر جھنگ میں سابق ایم پی اے افتخار احمد پر نامعلوم افراد کا تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنےآگئی، تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے پرتشدد کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے افتخار احمدکےکپڑے پھاڑ دیے۔

ویڈیو میں وہ ملزمان سے معافی مانگتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔افتخار بلوچ حالیہ ضمنی انتخاب میں حلقہ پی پی 125 سے آزاد امیدوار تھے، ان کے ساتھ پیش آنے والے تشدد کے واقعے پر انہوں نے کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی نے افتخار احمد بلوچ سے ملاقات کر کے انہیں واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا لیکن افتخار بلوچ نے کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔پولیس کے مطابق افتخاربلوچ پرتشدد کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق ایم پی اے افتخاراحمد پر تشدد کا واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…