جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جلیل شرقپوری ، ریاض الدین پر کروڑوں روپے لینے کا الزام لگ گیا

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین دس ،دس کروڑ میں فروخت ہوئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر مجھے سپریم کورٹ بلا لیتی تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دئیے گئے۔

میں ان کا جھوٹ بے نقاب کرتا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پراپیگنڈہ کررہے ہیں، یہ جھوٹے لوگ ہیں، ان کا کام پراپیگنڈہ کرنا ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہا کہ یہ پارٹی جھوٹوں اور فراڈیوں کا جتھہ ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی مجبور کر کے حکومت میں نہیں لایا، اتحادیوں کے مجبور کرنے پر ہم حکومت میں آئے۔دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے، سازش سے قوم پر مسلط ہونیوالے قدم قدم پر آئین و قانون ،اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ایک بیان میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے، سازش سے قوم پر مسلط ہونے والے قدم قدم پر آئین و قانون اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب جمہوری حکومت کیخلاف عدمِ اعتماد کی تحریک سے ضمیر فروشی کے شرمناک سلسلے کا آغاز ہوا۔انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب نے عوام نے ان منڈیوں میں بکنے والے ضمیرفروشوں کی سیاست کو دفن کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ریاستی ادارے خصوصاً الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا رہا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…