کراچی (آن لائن)سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کا چورن اب بکنے والا نہیںہے ،وہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،ڈالر کی قدر میں ابھی مزید اضافہ ہوگا،انہیںنہ آئی ایم ایف سے پیسے ملے اور نہ ہی دوست ممالک انہیں پیسے دے رہے ہیں،
وہ گزشتہ روز انصاف ہاؤس میںپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے معاشی ترجمان مزمل اسلم اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار بھی موجود تھے۔شوکت ترین نے مزید کہا کہ اگر موجودہ حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں تو روپے کی قدر میں استحکام آنا چاہیئے تھا،تاہم ایسا نہیںہوا،اس کا مطلب ہے کہ مفتاح اسماعیل جھوٹ بول رہے ہیں اور اپنا چورن بیچنے میں لگے ہوئے ہیں،آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے کوئی پیسے نہیں ملے،موجودہ خراب معاشی حالات محض سیاسی استحکام کے باعث ہیں اور موجودہ حکومت جلد انتخابات سے فرار کیلئے جان بوجھ کر معاشی صورتحال کو خرابی کی جانب لے جارہی ہے ،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 17ارب ڈالرز کا جاری کھاتوں کا خسارہ چھوڑا،انہیںیہ بات یاد ہونی چاہیئے کہ مسلم لیگ ن نے20ارب ڈالرز کا جاری کھاتوں کا خسارہ چھوڑا تھا،ہم سمجھتے ہیںکہ ابھی مہنگائی کا طوفان آئے گا اور موجودہ صورتحال کا واحد حل فوری انتخابات ہیں،مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ڈالر 225روپے سے مزید اوپر جائیگا،در آمدات روکنے سے بینکوںمیں ڈالر ختم ہوجائینگے،بلال غفار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے ،تاہم الیکشن کمیشن ،پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بن گئی ہے ،ہم سمجھتے ہیںکہ موجودہ صورتحال میںفوج اور رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر بھی ہونا چاہیئے۔