لاہور( این این آئی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی ٹونٹی تازہ ترین رینکنگ میںبھارت کی ٹیم پہلے نمبرپرہے۔ بھارت نے39میچ کھیلے اور اس کے 10514پوائنٹس اورریٹنگ270ہے۔ فہرست میں انگلینڈ نے31میچ کھیلے
اور اس کے 8192پوائنٹس اورریٹنگ264ہے او راس کی دوسری پوزیشن ہے۔ تیسرے نمبرپرپاکستان نے30میچ کھیلے اس کے7826پوائنٹس اورریٹنگ261ہے۔ چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ نے29میچ کھیلے،7407پوائنٹس اورریٹنگ255ہے۔ فہرست میں موجود پانچویں نمبرپرآسٹریلیا نے36میچ کھیلے، اس کے9009پوائنٹس اورریٹنگ250ہے۔ چھٹے نمبرپرنیوزی لینڈ نے28میچ کھیلے اس کے6996پوائنٹس اورریٹنگ250ہے۔ ساتویں نمبرپر موجودویسٹ انڈیز نے38میچ کھیلے اس کے9188پوائنٹس اورریٹنگ242ہے۔ آٓٹھویں نمبرپرسری لنکا نے36میچ کھیلے اس کے 8310پوائنٹس اورریٹنگ231ہے۔ فہرست میں نویں نمبرپرموجودبنگلہ دیش نے35میچ کھیلے اس کے 8061پوائنٹس اورریٹنگ230ہے جبکہ دسویں نمبرپرافعانستان نے17میچ کھیلے جس کے 3882پوائنٹس اورریٹنگ228ہے۔