راولپنڈی(آن لائن)قیام پاکستان کے وقت بھارت ہجرت کر جانے والی 92 سالہ بھارتی خاتون رینا ورما بدھ کے روز راولپنڈی میں اپنے آبائی گھر پہنچ گئی
ڈی اے وی کالج روڈ پر اپنے آبائی گھر پہنچنے پراہلیان علاقہ نے رینا ورما کا پرتپاک استقبال کیااورپھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے وینا ورما کو خوش آمدید کہا
رینا ورما 75 سال بعد اپنے گھر داخل ہونے پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی گھر داخل ہوتے ہی گھر کی بالکونی اور دیواروں کے ساتھ لپٹ کر آبدیدہ ہو گئی
رینا ورما کا خاندان قیام پاکستان کے وقت بھارت ہجرت کرگیا تھا پاکستان سے بھارت ہجرت کے وقت بزرگ خاتون کی عمر15 سال تھی رینا
ورما 75 سال بعد پاکستان اپنے آبائی گھر راولپنڈی کالج روڈ آئی رینا ورما نے 2 سال قبل راولپنڈی آنے کی
خواہش کی تھی سوشل میڈیا کے ذریعے رینا ورما کا اپنی جنم بھومی دیکھنے کا خواب پورا ہوگیا۔