کراچی(این این آئی)رواں سال جون کے مہینے میں وفات پانے والے ٹی وی میزبان، مذہبی اسکالر اور سیاست دان مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشری اقبال نے عامر لیاقت کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کردیا۔ڈاکٹر بشری اقبال نے عامر لیاقت کی وفات کے حوالے سے ٹویٹ کی ، جس میں انہوں نے سب سے درخواست کی ہے کہ وہ عامر لیاقت کے لیے دعا کریں کیونکہ آج ان کی وفات کو 40 دن ہو گئے ہیں۔اس سے قبل روان ماہ مرحوم عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ان کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشری اقبال نے ایک یادگار ویڈیو شیئر کی تھی ۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت اپنی بیٹی دعا عامرکا ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کر رہے ہیں۔