بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

غیر ملکی افراد کی جانب سے سندھ کے تعلیمی بورڈ سے تعلیمی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا انکشاف

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)غیر ملکی افراد کی جانب سے سندھ کے تعلیمی بورڈ سے تعلیمی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی افراد کی جانب سے سندھ کے تعلیمی بورڈ سے تعلیمی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق کئی غیر ملکی افراد میرپور خاص تعلیمی بورڈ سے تعلیمی اسناد حاصل کر چکے ہیں،

کچھ غیر ملکی حالیہ امتحانات میں بھی شریک تھے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں نے اطلاع ملنے پر میرپور خاص بورڈ میں کارروائی کی اور امتحانات میں شرکت کرنے والے غیر ملکی طلبہ کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔دستاویز میں غیر ملکی طلبہ کے ضروری دستاویزات بھی دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بورڈ افسران نے ریکارڈ ٹھکانے لگانے کے لیے 3 بار آگ بھی لگوائی۔سیکریٹری بورڈ نے حکومتِ سندھ کو حساس اداروں کی کارروائی سے آگاہ کر دیا ہے۔دوسری جانب محکمہ بورڈز و جامعات کے حکام نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ حساس ہے اس لیے احتیاط کے ساتھ تحقیقات کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب سندھ کے وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹر ی جامعات و بورڈ محمد مرید راہموں کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہی. محمد اسماعیل راہو نے سیکریٹری تعلیمی بورڈ کو ہدایت کی کے معاملے کی تحقیقات کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ دی جائے، غیر ملکی افراد کو میرپورخاص بورڈ میں امتحانات میں جس نے بھی بٹھایا ہے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ حقائق پر مبنی مفصل رپورٹ پیش کی جائی, ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرکے ان کو معطل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…