بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

دعازہرا اغوا کیس ، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کی مقامی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے کی سماعت کے د وران چالان اور ملزمان کو پیش کرنے کیل لیے مزید مہلت طلب کرلی ۔عدالت نے نئے تفتیشی افسر نے کیس کا حتمی چالان طلب کرتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے

رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ تفتیشی افسر نے مزید مہلت طلب کرلی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ مغویہ کی بازیابی اور ظہیر کی گرفتاری کیلئے ٹیم پنجاب میں موجود ہے۔ چالان اور ملزمان کو پیش کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تفتیشی افسر کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ شوکت شاہانی اب اس کیس کے تفتیشی افسر نہیں رہے۔ وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو مدعی مقدمہ اور ملزم ظہیر کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر شوکت شاہانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نئے تفتیشی افسر سے کیس کا حتمی ضمنی طلب کرلیا۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مدعی مقدمہ کے وکیل نے کہا کہ سابقہ آئی او پیش ہوئے، ہم نے آگاہ کیا کہ یہ اب آئی او ہیں۔ بچی دارالامان میں ہے، پولیس چاہے تو پکڑ سکتی ہے۔ پچی کو کھلونے کی طرح استعمال کیا گیا۔ والدین کے حوالے سے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔ بچی نے شوہر کی وجہ سے درخواست لگائی حفاظت کے لئے۔ مٹا کر والدین کا نام لکھا گیا۔ ملتان بینچ سے 22 جولائی تک ظہیر نے بیل لے لی ہے۔ قانون کے مطابق اسی عدالت سے بیل لینی ہوتی ہے جہاں سے پہلے لی گئی ہو۔ بہاولپور بینچ درخواست خارج کر چکی تھی۔ ملتان میں لاہور کا اور نا ہی بہاولپور میں لگائی گئی بیل کا بتایا گیا۔ یہ سب چیزیں ہم عدالتوں کو بتائیں گے۔ یہ کوئی مذاق نہیں عدالتوں کو گمراہ کیا گیا۔ ظہیر یہاں آئے گا تو یہاں انصاف پر فیصلہ ہوگا۔ عدالت نے سماعت 1 اگست تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے نئے تفتیشی سے چالان طلب کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…