فیصل آباد (این این آئی) فیصل آباد سے منتخب پی ٹی آئی ایم پی اے عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں پیسوں کی آفر دے کر (ن) لیگ کو ٹکٹ دینے کا کہا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کیلئے دبا ڈالے جانے کا انکشاف کیا ہے۔عمر فاروق نے کہا ہے کہ وہ 2018میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، انہیں مختلف ذرائع سے بار بار فون کالز آرہی ہیں جس میں پیسوں کی آفر دے کر انہیں (ن) لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا کہا جارہا ہے۔پی ٹی آئی ایم پی اے نے کہا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کیساتھ ہوں اور 22جولائی کو پرویز الٰہی کو ووٹ دونگا،اس دن ہم ثابت کردیں گے کہ پنجاب عمران خان کا ہے۔