لاہور( این این آ ئی)ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورولاہور شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ ملک میں نظام الٹا ہو گیا، مرد عورت سے زیادہ مظلوم ہو گئے ہیں۔آج کل خواتین سے زیادہ مردوں کی ہراسگی ہو رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں الٹا نظام ہو گیا ہے، آجکل خواتین سے زیادہ مردوں کی ہراسگی ہو رہی ہے، میڈیا کو اس حوالے سے بھی آواز اٹھانی چاہئے، مرد عورت سے زیادہ مظلوم ہو گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کل پی اے سی میں آپ کا بھی تماشہ لگ سکتا ہے، میڈیا نے دو ہفتوں سے طیبہ گل کو مادر وطن بنایا ہوا تھا، اس عورت پر 40 کے قریب ایف آئی آرز درج ہیں، طیبہ گل پر فراڈ، دھوکا، دو نمبر کے مقدمے درج ہیں، طیبہ گل کا دھندہ ہے لوگوں سے فراڈ کر کے پیسے وصول کرتی ہے۔