لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن کے منحرف ہونے کی تصدیق کر دی ۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان سے ایم پی اے میاں مسعود کی بولی لگ گئی ہے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 175 ارکان کی گنتی مکمل تھی، آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 187 ارکان مکمل ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ارکان بیماریا شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے اجلاس میں نہیں پہنچے، جو رکن پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نہیں آیا انہوں نے ہمیں اعتماد میں لیا تھا۔