پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گال(این این آئی)عبد اللہ شفیق کی شاندار بلے باز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 342 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، عبد اللہ شفیق نے اپنی 408 گیندوں کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پاکستان نے گال ٹیسٹ میں ناصرف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل حاصل کیا بلکہ گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ہدف مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ بدھ کوپانچویں روز کا آغاز پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز کے ساتھ کیا تھا جب کہ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔اس سے قبل آغا سلمان 12، محمد رضوان 4، کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35 اور اظہرعلی 6 رنزبنا کر آٹ ہوگئے۔سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے چوتھے روز کا آغاز سری لنکا کی بیٹنگ سے ہوا تھا جب ٹیم کے 329 اسکور پر 9 کھلاڑی آٹ تھے لیکن سری لنکا نے مجموعی اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کیا اور 337 رنز بنا کر پوری ٹیم آٹ ہوگئی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف ملا۔سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

پاکستان کے محمد نواز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے دنیش چندی مل نے سب سے زیادہ 76 رنز اسکور کئے۔

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستانی ٹیم سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں مشکلات کا شکار دکھائی دی لیکن قومی کپتان بابر اعظم نے تاریخی اننگز کھیلی۔

انہوں نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ بولر نسیم شاہ نے ان کا پورا ساتھ دیا۔پاکستان کے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سری لنکا کے پربت جے سوریا نے 5، مہیش تھیکشنا اور رمیش مینڈس نے 2،2 اور کسن راجیتھا نے ایک وکٹ لی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…