جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

چودھری پرویز الہٰی وزیراعلی پنجاب نہیں بن سکتے ، حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

datetime 20  جولائی  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سردار خیل طاہر سندھو نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الہی 15 منٹ بھی وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے، 22 جولائی کو پرویز الہٰی کو 22 لوگ ووٹ نہیں دینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیل طاہر سندھو نے کہا کہ کارکن مطمئن رہیں، حکومت مدت پوری کرے گی، کہیں نہیں جا رہی

، حمزہ قانونی، جمہوری اور واضح اکثریت کیساتھ وزیراعلیٰ منتخب ہوں گے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فورکے مطابق انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ پر بٹھانے میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے بعض ارکان مطمئن نہ ہوں تو ان کے درمیاں صلح کروانا ہماری ذمہ داری نہیں، عمران خان اور ان کے ساتھ اخلاق سے گری گفتگو کی بجائے وقت کا اور ایوان کے ارکان کا انتظار کریں۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ق مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور ان کے اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں صرف 144 ایم پی ایز موجود تھے۔ مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون پی ٹی آئی اور پی ایم ایل ق کے ایم پی ایز پر نظر رکھنے کی بجائے پولیس اور آئی بی کو اپنے بندوں کے پیچھے لگائے۔ خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے 22 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اراکین صوبائی اسمبی کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ میاں محمود الرشید نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں اس لیے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی الیکشن کے روز پرویز الہٰی کو ووٹ دیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں تمام اراکین اسمبلی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی کےایوان میں حاضری یقینی بنائیں گے۔ غیر حاضری یا ووٹ سے انحراف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی تصو رہوگی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی ہوگی۔ ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام پی ٹی آئی ایم پی ایز کو بذریعہ ای میل اور گھر کے پتوں پر بھی نوٹسز بھجوائے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہمارے 5 ووٹ کم ہیں، 22 جولائی کو 5 ارکان نہ پہنچ سکے تو پرویزالٰہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے پھریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…