جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

رونا ہوا ہے باجی کو کورونا نہیں، ایک میٹنگ میں آنسوئوں سے روئی ہیں، شہباز گل کا دعویٰ

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے کہاہے کہ رونا ہوا ہے باجی کو کورونا نہیں، رات ایک میٹنگ میں وہ آنسوئوں سے روئی ہیں، اس اجلاس میں باجی کے چچا بھی تھے، رات 11 بجے کے قریب وہ میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے

برخاست ہوئی۔ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ چیف سیکرٹری ایماندار آدمی ہیں لیکن ڈرپوک ہیں، رائوسردار اور چیف سیکرٹری کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، ان کو بغیر مراعات کے ریٹائر کیا جائے، ان کی نسلیں یاد رکھیں، ایسے کرداروں کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کیا آرٹیکل 6 کی بات صرف سیاست دانوں پر لگنے کی ہو گی، کیا آئین سب پر لاگو نہیں ہوتا؟ عمران خان لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے، ہمیں جلد از جلد عام انتخابات چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ آپ کے لیے اور ملک کے لیے بھی بہتر ہے کہ جلدی الیکشن کی طرف جائیں، آئی جی پنجاب رائوسردار کو فون کر کے کہا تھا کہ اپنا ایڈریس دیں، گاڑی آپ کے ہی نام کر دیتا ہوں، میری گاڑی کے حادثے میں ایک جعلی آدمی نے معافی مانگ لی۔دھاندلی تو نمبروں میں نظر آ رہی ہے، سجدے کے علاوہ ساری اطاعت عدالت کے لیے ہے، اگر پارلیمنٹ کے معاملے میں عدالت نے نہیں جانا تو قاسم سوری والے فیصلے پر بھی نظر ثانی کریں۔انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے سیاست میں عمل دخل کرنا ہے تو آئینی طریقہ بنا لیں، نہیں تو آئین کو فالو کرنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…