جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں ن لیگ کے ارکان نے استعفے دینا شروع کر دیے، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق وزیرمملکت اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کے اپنے ارکان نے استعفیٰ دینا شروع کردیئے ہیں، عوام نے عالمی سامراج اور ان کے ایجنٹوں کو مسترد کر دیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا (ن)لیگی عوام کواپنا غلام سمجھتے تھے ۔عوام نے شعور کا ثبوت دیا اور ان کی بادشاہت کوووٹ کو ٹھوکر پررکھا پی ٹی آئی نے پنجاب کے لوٹوں کو ان کی حیثیت تک پہنچا دیا ہے ۔ عمران خان سے غداری کرکے ضمیر فروخت کرنے والے اب کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ۔ پنجاب کے بعد اب( ن) لیگ کو وفاق سے بھی بوریا بستر گول کرناشروع کر دے۔پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی تاریخی کامیابی سے نام نہاد تجربہ کار اتحادی حکومتی بیروپیوں کے چہرے لٹک چکے ہیں ۔ حمزہ شہباز کا اب مستقبل ایوان وزیر اعلی نہیں ایوان جیل ہے ۔انہوںنے کہا کہ(ن)لیگ پورے پنجاب کی سرکاری مشینری کو استعمال کرنے کے باوجود عوام کی طاقت کے آگے ڈھیر ہو گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کے امیدواروںکی کامیابی عوام کی فتح ہے ۔ عوام عمران خان کے ساتھ ہے ۔انشااﷲ تعالی عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی ہی ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ امریکی غلاموں اور کرپٹ سیاست دانوں کے چہروں سے نقاب اتر چکے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ کا ٹکٹ عبرت کا نشان بن چکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے یہ سلسلہ منقطع ہوا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…