اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اکیلے ضمنی انتخابات کی مہم چلائی کیا یہ صرف ان کی ذمہ داری تھی؟مریم نواز کے بولنے پر نوازشریف نے کیا کہا؟لندن میٹنگ کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/ اسلام آباد ( ان لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بڑھتی مہنگائی اور پرانے ٹکٹ ہولڈرز پارٹی وفاداروں کو ٹکٹ نہ دینا شکست کا باعث بنا مگر مسلم لیگ ن آج بھی پنجاب میں مقبول پارٹی ہے جبکہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ

انہوں نے اکیلے پنجاب کے ضمنی انتخابات کی مہم چلائی کیا یہ صرف ان کی ذمہ داری تھی ؟ پارٹی قیادت کو غلطیوں سے سیکھتے ہوئے مستقبل میں اہم فیصلے کرنا ہوںگے۔پنجاب میں ن لیگ کو بدترین شکست کے معاملہ پر قائد ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میںاسحاق ڈار،سعود مجید،شیزاخواجہ اور مقامی قیادت نے شرکت کی جبکہ مریم نواز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شر یک ہوئیں،اجلاس کے دوران مریم نواز نے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ کیا انتخابی مہم چلانا صرف میرا اکیلی کا کام تھا؟ جو مجھ سے ہوسکا پارٹی قیادت اور آپ کی ہدایت پر بھرپور مہم چلائی جس پر نواز شریف نے مریم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا آپ نے شاندار اور بھرپور مہم چلائی آپ کو شاباش دیتا ہوں۔ نواز شریف نے کہا ہمیں پتہ ہے کہ امیدواروں کے انتخاب میں مقامی رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز ناراض تھے ،مہنگائی اور پرانے ٹکٹ ہولڈرز کو ٹکٹ نہ دینا بڑی وجہ بنے۔ انہوں نے کہا اتحادیوں کے ساتھ مل کر اب نئی حکمت عملی بنائیں گے۔ نواز شریف نے کہا عمران نیازی کاجیتنے کے باوجود الیکشن کمیشن پر اعتراض کھسیانی بلی کھمبا نوچنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پارٹی کے وفادار اور اپنے حلقوں میں مضبوط امیدوار ہماری ترجیح ہونگے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…