ایک اور ضمنی انتخاب ، بڑا اعلان ہو گیا

19  جولائی  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں اگلے ماہ این اے 157 کی خالی ہونے والی نشست پر معرکہ آرائی ہوگی ،روزنامہ جنگ میں محمد صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق یہ نشست قومی اسمبلی کے رکن زین قریشی کے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔

اس نشست کوآئین کے آرٹیکل 223 کے کلاز چار کے تحت خالی قرار دیا جائے گا۔ اس خالی نشست پر اگست کے مہینے میں دوبارہ الیکشن سے پر کیا جائے گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخاب کا دنگل ستائیس جولائی کوسجے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 245 سابق ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ایک بار پھر سیاست کا محور ہے کیونکہ علاقہ مکین یہاں ستائیس جولائی کو اپنا نیا نمائندہ منتخب کریں گے۔ 2018 میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 56 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار 35 ہزار ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے احمد رضا امجدی 20 ہزار ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔اس مرتبہ بھی پی ٹی آئی کی جانب سے محمود مولوی، ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور، ٹی ایل پی کے علامہ احمد رضا قادری اور پی ایس پی کے حفیظ الدین اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے ڈاکٹر فاروق ستار سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے حلقے میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…