امید ہے عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو بھی ایسے قبول کرینگے، حافظ حمداللہ

18  جولائی  2022

اسلام آباد(این این آئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، امید ہے وہ الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے، قومی اداروں پربیجاتنقید ،جھوٹے الزامات سے اب گریزکیا جائے،عمران نیازی کا دور گزرگیا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، بد تمیزی،

بدکلامی جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، خامیوں اوربرائیوں کی حامل پارٹی کی جیت ملک وقوم کے مستقبل کیلئے نیک شگون نہیں۔ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم اے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جن نشستوں پر (ن)لیگ کو شکست ہوئی ہے یہ 2018میں پی ٹی آئی جیتی تھی، اب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا، سابق کو حالیہ کھلاڑیوں نے شکست دی، پی ٹی آئی نے 20نشستوں میں سے 5ہاریں توخوشی اور مبارکباد کس بات کی؟ ۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کی پنڈی نشست کی جیت پی ٹی آئی کی15جیتی ہوئی نشستوں پر بھاری ہے، الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے عمران نیازی جھوٹے ثابت ہوگئے، دھاندلی کا شور شرابہ کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی، اب عمران نیازی کو چاہیے کہ قومی اداروں پربیجاتنقید اورجھوٹے الزامات سے گریزکریں۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، امیدہے وہ الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران نیازی کا دور گزرگیا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، بد تمیزی، بدکلامی جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، خامیوں اوربرائیوں کی حامل پارٹی کی جیت ملک وقوم کے مستقبل کیلئے نیک شگون نہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…