کو لمبو (آن لائن) سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرمے سنگھے نے کہا ہے کہ ملک میں جاری معاشی بدحالی کے درمیان فی الوقت سماجی
بے چینی پر قابو پانے اور امن عامہ اور خدمات کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں جاری
ایک سرکاری نوٹس کے مطابق قائم مقام صدر رانیل وکرمے سنگھے نے ملک میں ایک بار پھر سے ہنگامی حالت نافذ کر دیا ہے۔
مقامی میڈیا نے بھی حکومتی ذرائع کے حوالے سے یہ خبر شائع کی ہے۔ایمرجنسی سے متعلق اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ
”عوامی سلامتی، امن عامہ کے تحفظ اور کمیونٹی کی زندگیوں کے لیے ضروری سامان اور خدمات کی بحالی کے مفادات کے پیش نظر ایسا کرنا درست ہے۔
”سری لنکا گزشتہ کئی مہینوں سے شدید اقتصادی اور سیاسی بحران سے نبرد آزما رہا ہے۔
ملک خوراک، ایندھن اور ادویات سمیت دیگر ضروری اشیاء کی شدید قلت جیسے مسائل سے دو چار ہے۔ ان وجوہات کے سبب ملک میں اب بھی شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔