جموں(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب
ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک کیپٹن اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او)ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ کل رات ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں حادثاتی طور پر ہونے والے
گرینیڈ دھماکے میں کئی فوجی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادھم پور منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دوران علاج
ایک کیپٹن اور ایک جے سی او زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ۔ہلاک ہونے والے افسروں کی شناخت کیپٹن آنند
اورنائب صوبیدار بھگوان سنگھ کے طورپرہوئی ہے۔ بیان کے مطابق یہ واقعہ مینڈھر کے علاقے گوہلاد میں پیش آیا۔