لاہور (آن لائن) میو ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے انعقاد پر ڈاکٹروں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں
دونوں گروپوں کے ڈاکٹرز ایک دوسرے کے دست گریباں ہوگئے اور انہوں نے ایک دوسرے پر تشدد کیا۔ ڈاکٹروں کے دونوں گروپوں کے درمیان
تصادم اس وقت شروع ہوا جب ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے بیرون ہسپتال سے آئے ہوئے ڈاکٹروں کے ووٹ کاسٹ کروانے کی کوشش کی۔
مذکورہ گروپ اس بات پر بضد تھا کہ میو ہسپتال کی کارڈیالوجی وارڈ کو بند کردیا جائے اور مذکورہ وارڈ کے ڈاکٹروں کے ووٹ کاسٹ کروائیں جائیں۔
جس پر ڈاکٹروں کے دونوں دھڑوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ہے جبکہ تصادم کے دوران ایم ایس میو ہسپتال اپنے دفتر سے رفو چکر ہوگئے۔
تصادم کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مذکورہ انتخابات کو جعلی قرار دیتے ہوئے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔