مدھیہ پردیش (این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بریلی میں بندروں کے حملے کے نتیجے میں 4 ماہ کے بچے کی جان جانے سے والدین کی گود اْجڑ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بریلی کے دیہی علاقے میں بندروں کا ایک غول اچانگ رہائشی عمارت کی چھت پر آ گیا۔اس وقت نردیش اپادھیائے اپنی اہلیہ کے ساتھ چہل قدمی کر رہے تھے
، ان کے ساتھ ان کا 4 ماہ کا بیٹا بھی تھا۔بریلی کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ للت ورما نے بتایا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی
محکمہ? جنگلات کی ایک ٹیم کو تحقیقات کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جوڑے نے بندروں کو بھگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، بندروں نے نردیش کو گھیر لیا،
جس کی گود میں ان کا بیٹا بھی تھا۔جب اس نے سیڑھیوں کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تو بچہ اس کے ہاتھوں سے گر گیا۔اس سے پہلے کہ نردیش بچے کو اْٹھا پاتا،
ایک بندر نے نومولود کو اْٹھا کر چھت سے نیچے پھینک دیا۔حادثے کے نتیجے میں معصوم بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔