جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

یو اے ای نے جمال خاشقجی کے امریکی وکیل کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کر لیا

datetime 18  جولائی  2022 |

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے امریکی شہری اور سماجی حقوق کے وکیل کو منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار کر لیا ہے، انہوں نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے وکیل کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سرکاری حکام نے رائٹرز کو تصدیق کی کہ عاصم غفور کو 14 جولائی کو دبئی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا

جنہیں غیر حاضری میں منی لانڈرنگ الزامات پر سزا سنائی گئی تھی۔ایک امریکی حکام نے بتایا کہ واشنگٹن اس گرفتاری کے حوالے سے باخبر ہے، تاہم وہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب میں عرب سمٹ کے دوران یو اے ای کے صدر سے سائیڈ لائن ملاقات میں اس معاملے کو اٹھایا تھا یا نہیں۔امریکی حکام کے مطابق اس بات کا کوئی عندیہ نہیں ہے کہ اس معاملے کا جمال خاشقجی کیس سے کوئی تعلق ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جمال خاشقجی کا قتل سعودی ایجنٹوں نے سعودی عرب کے استنبول میں قونصل خانے میں 2018 میں کیا تھا جبکہ امریکی انٹیلی جنس نے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی منظوری سے یہ قتل کیا گیا تھا، شہزادہ محمد بن سلمان نے اس قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔رائٹس گروپ ڈیموکریسی فار عرب ورلڈ ناؤ (ڈی اے ڈبلیو این) نے جاری بیان میں بتایا کہ عاصم غفور اس گروپ کے ممبر ہیں، امریکی ریاست ورجینیا میں مقیم سماجی حقوق کے وکیل فیملی کی شادی میں شرکت کے لیے استنبول جا رہے تھے کہ انہیں گرفتار کیا گیا۔اماراتی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ یو اے ای کے حکام نے امریکی سفارتخانے کی درخواست پر عاصم غفور تک قونصلر رسائی دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت ان کی غیر حاضری میں ہوئی، اس لیے عاصم غفور کو دوبارہ ٹرائل کی درخواست کرنے کی اجازت ہے۔ڈی اے ڈبلیو این اور امریکی سفارتی حکام نے بتایا کہ عاصم غفور کو دبئی میں زیرِ حراست رکھا گیا ہے جبکہ عاصم غفور کو اپنے خلاف کسی مقدمے کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔مزید کہا گیا کہ انہیں مناسب عمل کے بغیر سزا سنائی گئی، ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔عالمی حقوق کے گروپوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے سینکڑوں ایکٹوسٹ، ماہرین تعلیم اور وکلا کو بڑے الزامات کے تحت غیر منصفانہ مقدمات میں جیل بھیجا ہے۔یو اے ای نے ان الزمات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا، اور کہا کہ متحدہ عرب امارات انسانی حقوق کے لیے پرعزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…