جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

للت مودی سشمیتا سے ڈیٹ پر ٹرولنگ سے تنگ آگئے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوںلے لیا

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ اسٹار سشمیتا سین کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر شیئر کرنے والے انڈین پریمیئر لیگ کے سربراہ للت مودی سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے تنگ آگئے۔ چند روز قبل ارب پتی بھارتی بزنس مین للت مودی نے ورلڈ ٹور کی تصاویر شیئر کی تھیں

جس میں انھیں معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر ہی کیا کم تھیں کہ للت مودی کے کیپشن نے پورا منظر نامہ ہی تبدیل کردیا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بننا شروع ہو گئے۔ للت مودی کے کیپشن سے ایسا محسوس ہوا جیسے دونوں ہنی مون پر ہیں یا جلد ہی شادی کرلیں گے۔للت مودی نے لکھا تھا کہ ” ابھی مختلف ممالک گھوم کر لندن واپس آیا ہوں، یہاں میں اپنی آدھی زندگی سشمیتا سین کا تذکرہ کرنا چاہوں گا، بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی ہے، لگتا ہے میں چاند سے بھی اوپر ہوں”۔سوشل میڈیا پر صارفین نے مبارک باد دیں لیکن اکثر نے ٹرول کیا اور سشمیتا سین کی اس پسند کی وجہ صرف دولت بتایا۔ ٹرولنگ اس قدر بڑھی کہ سشمیتا سین کو خود میدان پر آنا پڑا اور انھوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی کہ ”نہ تو شادی ہوئی اور نہ منگنی۔ اتنی وضاحت کافی ہے۔ اب سب اپنے اپنے کام میں لگ جائیں”۔سشمیتاسین کے اس تردیدی بیان کے بعد تو گویا سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا طوفان امڈ آیا اور صارفین نے للت مودی کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کی دولت کو اور ان کی خواہشات پر ٹرولنگ کی اور مزاحیہ میمز بھی بنتے رہے۔اس پوری صورت حال سے پریشان للت مودی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انھوں نے انسٹاگرام پر 500 سے زائد لفظوں پر مشتمل پوسٹ لکھ ڈالی۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں سوال کیا کہ میڈیا کو مجھے ٹرول کرنے کا اتنا جنون کیوں ہے جیسے بظاہر میں نے پوسٹوں پر غلط ٹیگنگ کر دی ہو؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…