جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

نابینا نجومی بابا وانگا کی2022 سے متعلق پیش گوئیوں میں سے 2 پوری ہوگئیں

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نئے سال 2022 سے متعلق بلغاریہ کے نامور مشہور نابینا نجومی بابا وانگا نے بہت سی خطرناک پیش گوئیاں کیں اور بتایا کہ 2022 میں کس چیز کی قلت ہوگی اور کونسا وائرس پھیلے گا۔واضح رہے کہ بابا وانگا نے یہ پیش گوئیاں اپنے

مرنے سے قبل کی تھیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق جہاں دنیا پہلے سے ہی پانی کی کمی کے مسئلے سے دوچار ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق 2022 میں دنیا کے کئی شہر پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی یہ پیش گوئی بھی ایک حد تک سچ ثابت ہوئی کیونکہ پرتگال نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پانی کے استعمال کو محدود کریں جبکہ اٹلی اس وقت 1950 کی دہائی کے بعد بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔بابا وانگا کی 2022 سے متعلق پیش گوئی کے مطابق آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک کو سیلاب اور زلزلے کا سامنا ہوگا جس سے کئی زندگیاں ضائع ہوجائیں گی۔ایسا لگتا ہے کہ یہ پیشی گوئی ایک حد تک سچ ثابت ہوگئی کیونکہ ان ممالک میں اس سال شدید بارشیں ہوئیں۔بنگلا دیش،بھارت کے شمال مشرقی حصے اور یہاں تک کہ تھائی لینڈ جیسے ممالک بھی بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے۔گزشتہ ماہ بھارت اور بنگلادیش میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 90 سے تجاوز کرگئی تھی۔دوسری جانب آسٹریلیا میں رواں سال مارچ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں ہوئیں،

کوئنزلینڈ اور نیوساؤتھ ویلز میں مختلف حادثات میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے۔بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں

جن کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا ان کی پیدائش 1911 میں ہوئی تھی جب کہ موت 1996 میں ہوئی۔

یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…