جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

کھیل ختم پیسہ ہضم، زرداری نے ن لیگ کو دفن کر دیا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 18  جولائی  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن )لیگ کا جنازہ نکل گیا ہے، آصف زرداری نے (ن) لیگ کو دفن کیا، فضل الرحمان آکر قل پڑھائیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات ایک لیباریٹری ٹیسٹ تھا جس میں قوم نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صاف اور شفاف الیکشن ہوئے، الیکشن سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی عزت ملی، عوام کی خوشی اسی میں تھی کہ اسٹیبلشمنٹ اپنا کام اور سیاستدان اپنا کام کریں۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن نے لکشمی چوک پر( ن) لیگ کا جنازہ نکال دیا ہے، رات سے (ن )لیگ والوں کو چپ لگی ہوئی ہے، آصف زرداری نے( ن) لیگ کو دفن کر دیا، مولانا فضل الرحمان آکر قل پڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے، عمران خان ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جو ملک کیخلاف ہو۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف صرف سی ڈی اے کے وزیراعظم رہ گئے ہیں، شہباز شریف سے کہتا ہوں کہ جتنی جلدی قومی اسمبلی کا الیکشن ہو پاکستان کے مفاد میں ہے، شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ ایک ہفتے میں حکومت توڑی جائے اور سب کے مشورے سے ایک نگراں حکومت بنائی جائے۔شیخ رشیدنے کہا کہ شہباز حکومت کو قطر اور سعودی عرب سے کچھ نہیں ملنا، یہ کہتے تھے کہ عمران خان کو گھر بھیجیں گے، عمران خان سب کو گھر بھیج کر جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…