جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے منحرفین کو سارے ٹکٹ دینا ن لیگ کو مہنگا پڑ گیا

datetime 18  جولائی  2022 |

لاہور (آن لائن) ’’پرانے ٹکٹ ہولڈرز اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے دل سے انتخابی مہم نہیں چلائی ، مہنگائی کی انتہائی شرح نے جلتی پر تیل کا کام کیا ‘‘ مسلم لیگ ن کے اعلی سطحی اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات پر مبنی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ انتخابی نتائج پر غوروخوض اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا

اہم وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹائون میں ہوا۔ اجلاس میں رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب ،اعظم نذیر تارڑ ،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ،سردار ایاز صادق، سعد رفیق ،ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق اور رانا مشہود سمیت دیگر شریک ہوئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست پر رانا ثنا اللہ نے اپنی تفصیلی تجزیاتی رپورٹ پیش کی،رپورٹ میں ہر حلقے کے حوالے سے الگ الگ تجزیہ پیش کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حلقوں میں لیگی کارکنوں نے مخالف پارٹی سے منحرف ہو کر آنے والوں کو دل سے قبول نہیں کیا۔ پارٹی عہدیداروں، پرانے ٹکٹ ہولڈرز اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے انتخابی مہم میں جان نہیں لڑائی۔مشکل فیصلوں کے نام پر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں اضافے نے مہنگائی کی شرح میں اضافہ کیا، مہنگائی کی انتہائی شرح نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور ہار میں بنیادی کردار ادا کیا، ضمنی انتخابات سے صرف 2 روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو رد کر کے مخالفت میں ووٹ دئیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی کے لیے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی آج طلب کیا جائے گا۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…