جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک اور ضمنی انتخاب کا دنگل ، بڑے بڑے نام مدمقابل ، تاریخ کا اعلان ہو گیا

datetime 18  جولائی  2022 |

کراچی(آن لائن) عامر لیاقت کے انتقال کے سبب خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی انتخاب 27 جولائی کو ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخاب کا دنگل

ستائیس جولائی کوسجے گا۔کراچی سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 245 سابق ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ایک بار پھر سیاست کا محور ہے کیونکہ علاقہ مکین یہاں ستائیس جولائی کو اپنا نیا نمائندہ منتخب کریں گے۔ 2018 میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 56 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار 35 ہزار ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے احمد رضا امجدی 20 ہزار ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔اس مرتبہ بھی پی ٹی آئی کی جانب سے محمود مولوی، ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور، ٹی ایل پی کے علامہ احمد رضا قادری اور پی ایس پی کے حفیظ الدین اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے ڈاکٹر فاروق ستار سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے حلقے میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے لیکن ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، سیوریج، کچرا، پانی کی قلت جیسے اہم مسائل میں گھرے یہاں کے مکین عوامی نمائندوں سے بہت زیادہ پرامید نہیں۔ضلع شرقی حلقہ این اے 245 کی کل آبادی 6 لاکھ 97 ہزار 365 ہے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 540 ہے۔ سیاسی مبصرین کہتے ہیں ٹی ایل پی کی موجودگی میں ماضی کی کامیاب جماعتوں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے لیے یہ سیٹ نکالنا آسان نہیں ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…