ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مخدوم زین حسین قریشی جیت گئے

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی 46 ہزار 427 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں ن لیگ کے محمد سلمان نعیم نے 40 ہزار 250 ووٹ حاصل کئے ہیں، اس طرح غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ملتان سے

تحریک انصاف کے امیدوار جیت گئے ہیں، اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف سترہ نشستوں سے جیت رہی ہے، واضح رہے کہ متعدد ووٹرز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ووٹرزلسٹ میں مبینہ غلطیوں کی شکایات کرتے ہوئے نظر آئے،ووٹرز اپنے ووٹ آبائی حلقوں سے دوسرے حلقوں میں منتقل ہونے کی شکایات کرتے رہے۔ ماضی کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ووٹرزلسٹ میں مبینہ طور پر غلطیاں سامنے آئیں۔ پولنگ اسٹیشنز پہنچنے والے ووٹرز اپنے ووٹ تلاش کرتے رہے لیکن ووٹر لسٹ میں ان کے نام ہی درج نہیں تھے۔الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس سے استفادہ کئے بغیر پولنگ سٹیشنز آنے والے متعدد ووٹرز بھی ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار نظر آئے۔کئی حلقوں میں یہ شکایات دیکھی گئیں کہ خاندان کے کچھ افراد کے ووٹ آبائی حلقوں میں موجود ہیں جبکہ کچھ کے ووٹ دوسری جگہوں پر منتقل ہو گئے ہیں۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس اور مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے ووٹرزکو درپیش کے حوالے سے احتجاج کیا۔ووٹروں کو گھروں سے لانے کیلئے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے استعمال پر پابندی کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ مختلف حلقوں میں ویگنیں،کیری ڈبے اورچنگ چی رکشے ووٹرز کو گھرو ں سے پولنگ اسٹیشنزلانے کیلئے گلی محلوں کے چکر کاٹتے رہے۔

ٹرانسپورٹ پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اورامیدواروں کے اسٹیکر زبھی چسپاں تھے۔جب ڈرائیورز سے پوچھا گیا تو ان کا کہناتھاکہ انہیں صرف یہ معلوم ہے کہ کس شخص نے معاوضہ دیناہے اور وہ ہم نے اپنا معاوضہ پیشگی وصول کر لیا ہے۔ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں اورآزادامیدواروں سے پوچھا گیا توانہوں نے کہاکہ ان کی طرف سے ایساکوئی انتظام نہیں کیا گیا سپورٹرزنے اپنے طو رپر یہ انتظام کیا ہے۔ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے نظام میں مطلوبہ استعداد نہ ہونے کی نشاندہی بھی ہوئی۔متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔رش ہونے کے باوجود پولنگ کا عمل انتہائی سست روی کا شکار رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی دیر تک قطاروں میں کھڑے رہ کر انتظار کرنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…