اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی پی224،لودھراں کے 158پولنگ اسٹیشنز کےاب تک کےغیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 5 ہزار 983 ووٹوں کےساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ ن 5 ہزار 190 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔دوسری جانب غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی افضل ساہی 4159 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اجمل چیمہ 3960 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔